ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ممبئی: بھیونڈی میں عمارت منہدم؛ 10 ہلاک،31 کو بچا لیا گیا

ممبئی: بھیونڈی میں عمارت منہدم؛ 10 ہلاک،31 کو بچا لیا گیا

Mon, 21 Sep 2020 23:40:07    S.O. News Service

ممبئی،21؍ستمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) ممبئی کے قریب تھانے ضلع میں پاورلوم کے لیے مشہور بھیونڈی شہر میں ایک 46 سالہ عمارت کے منہدم ہونے کی وجہ سے 10 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ  این ڈی آرایف کی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہے اور ایک بچے سمیت گیارہ افراد کوملبے سے نکال کربچالیا ہے جب کہ اب تک 31افراد ملبے سے نکالے گئے ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق  پٹیل کمپاؤنڈ کے علاقے میں عمارت کے ملبے سے پھنسے مکینوں کو نکالنے کا کام جاری ہے۔

آج  صبح سویرے تین بجکر 40منٹ پر عمارت کے گرنے کے بعد مقامی لوگوں کے ذریعہ کم از کم 31افراد کو بچایا گیا۔ تھانہ میونسپل کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق  بھیونڈی میں عمارت گرنے کے واقعے میں اموات کی تعداد آٹھ ہوگئی ہے۔جس کے بڑھنے کا خدشہ ہے۔

تقریبا بیس خاندان  عمارت میں رہائش پذیر  تھے ۔ یہ عمارت مبینہ طور پر 40 سال پرانی ہے۔


Share: